راولپنڈی(ممتازنیوز) پشاور کے علاقے متنی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی پی ایس آر) کے مطابق متنی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی ، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد سکیورٹی کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
پشاور میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گردہلاک








