لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پنجاب پولیس کے ایک افسر کی جانب سے ایک شہری پر انسانیت سوز تشدد کی ویڈیو وائرل ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسر کی جانب سے نہ صرف ایک شہری پر بہیمانہ تشدد کیا گیا بلکہ اسے کتے کی آواز نکالنے پر بھی مجبور کیا گیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب پولیس کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔
بادامی باغ پولیس کی حراست میں ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ،
ایس پی سٹی سرفراز ورک کی اس حوالے سے خصوصی گفتگو،@OfficialDPRPP @digopslahore @ccpolahore #Lahorepolice pic.twitter.com/ziu2CA881r— Lahore Police Official (@Lahorepoliceops) October 6, 2022
پنجاب پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’آئی جی پنجاب پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور پولیس کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے، ایسا افسوس ناک واقعہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔‘
پنجاب پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’اس افسوس ناک واقعے میں ملوث ایس ایچ او بادامی باغ آصف جبار کو نہ صرف معطل کردیا گیا بلکہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید ایکشن لیا جائے گا۔‘
اس واقع پر نوٹس لے لیا-CCPOلاہور سے اس واقعی کی رپورٹ طلب کرلی- https://t.co/RixrwY3rXz
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) October 6, 2022
دوسری جانب وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔
انہوں نے ٹویٹ کی کہ ’ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوئری کا حکم دے دیا گیا ہے، کوئی شخص کسی بھی قماش کا ہو، ہمارا دین اور قانون ہماری پولیس کو ایسا سلوک کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔‘








