بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران حکومت آخری سانسیں گن رہی ہے، سعد رفیق

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق  نے کہا ہے کہ وینٹیلیٹر پر پڑی عمران حکومت آخری سانسیں گِن رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سعد رفیق نے کہا کہ آئین قانون کی خلاف ورزیوں، انتشار، دنگا فساد اور ترلوں منتوں سے بہتر ہے کہ اپوزیشن سے بات کر کے استعفیٰ دو۔ان کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کے ذریعے نیا مینڈیٹ لایا جائے۔