بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف سے مصر کے وزیر خارجہ کی ملاقات ،باہمی دلچسی کے امورپر تبادلہ خیال

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے مصر کے ساتھ برادرانہ تعلقات قائم ہیں ، دونوں ملکوں کو ہر شعبے میں تعاون کو مزیدفروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس تاریخی پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں افغانستان کی انسانی صورتحال اور عالمی برادری سے تعاون پر بات ہوگی ،آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کےلئے چیلنجز کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔
مصری وزیر خارجہ نے علاقائی امن واستحکام کےلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور سفارتی تعاون کے فروغ کےلئے کردارادا کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔