اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاوعات نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ن لیگ کے قائد نواز کی اپنی بیٹی سے تقریباً چار سال بعد ہونے والی ملاقات کی تصویر وہ کرب بیان نہیں کرسکتی جو نوازشریف اور بہادر مریم نے قیدناحق، بہتان، ذہنی اذیت، اپنوں کو کھونے کے غم کی صورت سہا۔
جمعہ کو باپ بیٹی کی چار سال بعد ہونے والی ملاقات جس میں مریم اپنے والد کے گلے لگی ہوئی ہے پر اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اس وقت اپنی اہلیہ بیگم کلثوم سے دور کیا گیا جب انہیں قریب رہنا تھا۔مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ اس ناانصافی کا مداوا ممکن ہے؟انہوں نے کہا کہ والد سے لپٹی سرخرو بیٹی نے تمام ترمشکلات اور ظلم کے باوجود جس کی آنکھ سے ایک انسو نہ گرا اور اس نے ہر ستم بہادری سے سہا۔
یہ تصویر وہ کرب بیان نہیں کرسکتی جو نوازشریف اور بہادر مریم نے قیدناحق، بہتان، ذہنی اذیت، اپنوں کو کھونے کے غم کی صورت سہا۔الوداع کہتیں بیگم کلثوم سے دور کئے گئے جب انہیں قریب رہنا تھا۔ اس ناانصافی کا مداوا ممکن ہے؟ والد سے لپٹی سرخرو بیٹی، مگرمشکلات اور ظلم میں ایک آنسو نہ گرا pic.twitter.com/yV3A86rhpx
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 7, 2022








