اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں پسند کا آرمی چیف لگانے والوں نے قیمت ادا کی کیونکہ آرمی چیف کی وفاداری اپائنٹنگ اتھارٹی کے ساتھ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان غالباً اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے تھے لیکن پی ڈی ایم نے ان کی حکومت ہٹا دی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اس ملک میں کتنے لوگوں نے آرمی چیف اپنی پسند کا لگایا ہے اور اپنی پسند کی انہوں نے کیا کیا قیمتیں ادا کی ہیں۔ تاریخ بتاتی ہے نا ہماری
خواجہ آصف نے کہا، ”تاریخ بتاتی ہے۔ آپ کیوں نہیں سبق حاصل کرتے تاریخ سے۔ ان کی وفاداری اپائنٹنگ اتھارٹی کے ساتھ نہیں ہے۔ اپائٹنگ اتھارٹی نے صرف اپنا ایک فرض ادا کرنا ہے جو آئینی فرض ہے۔“
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یہ فرض صلاحیتوں اور ادارے کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ادا کریں گے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ بطور وزیر دفاع اپنے پچھلے تجربات سے وہ جانتے ہیں کہ آرمی چیف کے تقرر کے لیے روایت کے مطابق پانچ ناموں پر غور کیا جاتا ہے جبکہ ایک برس تک کور کی سربراہی بھی روایت ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اپنے ووٹرز اور عوام پر اعتماد نہیں اور وہ آرمی چیف کے تقرر کا اختیار بار بار اس لیے مانگ رہے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں یہ ان کے اقتدار کی ضمانت ہوگی۔
پسند کا آرمی چیف لگانے والوں نے قیمت ادا کی، وزیر دفاع








