اسلام آباد(ممتازنیوز) الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نےآئندہ انتخابات کے لیے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کردی ۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرستوں کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 212 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار ہےجن میں 6 کروڑ، 64 لاکھ 6 ہزار مرد جبکہ 5 کروڑ 57 لاکھ 89 ہزار 954 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7 کروڑ، 62 لاکھ، سندھ میں 2 کروڑ 56 لاکھ 63 ہزار 939 ہے۔
خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 301 اور بلوچستان میں 50 لاکھ 90 ہزار 857 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ اسلام آباد کے 9 لاکھ 84 ہزار 477 شہری ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
آئندہ عام انتخابات کیلئے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری








