بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(ممتازنیوز) قومی ائیر لائن نے 14نومبر سے ترکیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار 6 پروازیں استنبول کیلئے چلائی جائیں گی،4 پروازیں اسلام آباد سے اور 2پروازیں لاہور سے آپریٹ ہوں گی۔
استنبول کیلئے پی آئی اے جدید طیارے ایئر بس 320استعمال کرے گا، ترکیہ پہنچنے والے مسافروں کو ترکش ائیر سےکوڈشئیرنگ کے ذریعے برطانیہ اور یورپ روانہ کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق یورپ اور برطانیہ کے فلائٹ آپریشن پر پابندی کی وجہ سے زیادہ تر پی آئی اے کے مسافروں کو استنبول پہنچایا جائے گا،استنبول ائیرپورٹ پر یورپ اور برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی کاؤنٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔
ترکیہ کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے مسافروں کو سہولت اورکاروبار کے حوالے سے پی آئی اے کو زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
دریں اثناایک ٹویٹ میں وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ
پی آ ئی اے14نومبر سے ترکی کیلئے ہفتہ وار6پروازیں چلائے گی، یورپ،برطانیہ اورامریکہ جانیوالے استنبول سے پی آئی اے ترکش ائیر لائن کوڈ شیئرمعاھدہ کے تحت سفر کریں گے، مسافراستنبول سے28 شہروں تک جاسکیں گے،اسلام آباد سے 4لاہور سے 2 پروازیں چلیں گی، دوسرے مرحلے میں کراچی استنبول پروازیں شروع ہوںگی۔