بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہبازشریف کی بھارتی خارجہ پالیسی سے متعلق وزیراعظم  کے بیان پر تنقید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ  ن  کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بھارتی خارجہ پالیسی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر شدید تنقید کی ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عجیب و غریب بیان دیا ہے۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیریوں سے ان کی ریاست کا حق چھینا، مودی راج نے پاکستان کو دہشت گرد کہا جبکہ بھارت نے سی پیک کی مخالفت کی اور عالمی سطح پر ہمارے مفادات کو نقصان بھی پہنچایا لیکن وزیراعظم نے بھارت کی نام نہاد خارجہ پالیسی کی تعریف کی۔