بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف نے میڈیا کے سامنے دل کھول کر رکھ دیا ، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ نوازشریف نے میڈیا کے سامنے ایسی باتیں کی ہیں جو پہلے کبھی نہیں کیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے۔ ان کا انٹریو کل میڈیا پر نشر ہوگا۔
یاد رہے کہ مریم نواز کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پیر کے روز پاسپورٹ واپس ملا تھا جبکہ وہ منگل کی صبح لاہور سے دوحہ روانہ ہوئیں، جہاں ایک روز قیام کے بعد وہ لندن پہنچی تھیں۔