مدینہ منورہ(ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی کارکردگی ہی ان کی پاکستان کیلیے خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ،آج پاکستان کے ہر بڑے پروجیکٹ کی پیچھے مسلم لیگ (ن)کی دن رات کی محنت پوشیدہ ہے ،اللہ نے چاہا اور عوام کی مدد ساتھ رہی تو اس بار بھی مسلم لیگ (ن )ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، اسحاق ڈار کے وفاقی وزیر خزانہ کا منصب سنبھالتے ہی ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا ہے ،انشاء اللہ جلد پاکستانی عوام کو مزید خوشخبری ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے رہنمائوں صدر شیخ سعید احمد، جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین ،پیٹرن مسعود پوری، کوآرڈینٹر محمد عدنان بٹ، چیئرمین چودھری محمد اکرم ، سینئرنائب صدر محمود الحق ڈوگر، صدر الطاف ظفر اقبال،صدر مکہ مکرمہ فیض رسول ،صدر دمام محمد حیات خان ،سرپرست اعلیٰ رانا محمد اشرف ، نائب صدر خالد اکرم رانا ،صدر مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ نے مشترکہ بیان میں کیا۔ لیگی رہنمائوں نے کہا کہ عمران نیازی سازش کے نتیجے میں مسلط کیے گئے،ہم نے پونے چار برس عمران کا دور ِجبر سہا ،ہرظلم برداشت کیا مگر ملک کو گھیراؤ جلاؤ اور عدم استحکام کا شکار نہیں کیا ،اب غیر ملکی سازش کے نتیجے میں عمران حکومت کی تبدیلی کی کہانی بے نقاب ہو کر پِٹ چکی ،آئین کے مطابق عام انتخابات میں محض11ماہ باقی ہیں۔لیگی رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ لانگ مارچ سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں،جان لیںآپ چڑھائی کرکے زبردستی سےقومی اسمبلی تحلیل نہیں کروا سکتے،نہ ہی سندھ اسمبلی تحلیل ہوگی،پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا امکان بھی بہت کم ہے ،صوبوں کی وفاق پر چڑھائی کے نتیجہ میں دھینگا مشتی بڑھی تو نتیجہ 11 برس انتظار تک بھی جا سکتا ہے ۔
مسلم لیگ ن ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی،ن لیگ سعودی کے رہنمائوں کا مشرکہ بیان








