بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا تاریخی ”امر بالمعروف“ جلسہ، 9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے 27مارچ کے تاریخی ”امر بالمعروف“ جلسے کے انتظامات کے حوالے سے 9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دیں، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و کور مینجمنٹ کمیٹی کے کنویئنر عامر محمود کیانی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

جلسہ گاہ کی تیاری، مارکیٹنگاور میڈیا و سماجی میڈیا پر مؤثر مہم چلانے کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔مالیات کے شفاف اور بہتر نظم اور نوجوانوں اور عوام کو متحرک کرنے کیلئے بھی خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی جلسہ گاہ کی تیاری و دیگر انتظامی امور کے نگران مقرر سراج احمد فنانس کمیٹی کے سربراہ، زاہد کاظمی، محمد ارشد، آصف رشید اور اعجاز رفیع بٹ اراکین مقررکردیئے گئے۔ سینیٹر فیصل جاوید مارکیٹنگ کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ فاخر رضوی، حسیب عالم مروت اور نعمان افضل بطور رکن مارکیٹنگ کمیٹی میں فرائض سرانجام دیں گے ۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب خصوصی میڈیا کمیٹی کے سربراہ مقررکردیئے گئے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ صبغت اللہ ورک کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ سماجی میڈیا کی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری سماجی میڈیا جبران الیاس کے سپرد ،سلمان رضا سماجی میڈیا کمیٹی میں بطور رکن شامل، احمد خان نیازی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ، جبکہ راجہ خرم نواز اور علی خان رکن مقررکردیئے گئے۔ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن سے روابط کی ذمہ داری مشترکہ طور پر فرخ حبیب اور نیہا وسیم کے سپرد کر دی گئی ۔ارسلان گھمن، عثمان گجر، اشفاق منیر اور شاہد خٹک آئی ایس ایف کمیٹی کے رکن مقرر بیرونی شہروں سے آنے والے قافلوں کی رہنمائی و معاونت کیلئے خصوصی رابطہ کمیٹی بھی قائم نعمان افضل رابطہ کمیٹی کے امور کی نگرانی کریں گے۔ کور مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ عامر محمود کیانی کی جانب سے کمیٹیوں کو باضابطہ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔