بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرانسجینڈر قوانین خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ٹرانسجینڈر قوانین خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔
تیمرگرہ میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک اسلامی نظام نہ ہونے سے مشکلات میں جکڑا ہے، اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان کا معاشی نظام سود پر چل رہا ہے، سود اللہ تعالی سے جنگ کے مترادف ہے۔
سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈیم ایم نے پاکستان کو تباہ کردیا، ان دونوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں پہنچایا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صرف مہنگائی اور بے روزگاری مسلط کی، ان کے پاس کوئی قومی منصوبہ نہیں ہے، سیلاب متاثرین کی کسی کو فکر نہیں۔