بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی،حمزہ شہباز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کوپمز ہسپتال میں اپناچیک اپ کراناچاہیے ۔

جب جہاز میں لوگوں کوبھرکرلایاجاتاتھاتب عمران خان کوضمیر کی آواز اچھی لگتی تھی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جلسوں میں لوگوں کوتڑ یاں لگاتے ہیں ۔

کیا50لاکھ گھروں میں سے ایک گھربنا۔ملک ہرلحاظ سے ناز ک مرحلے سے گزررہاہے ۔عمران نیاز ی آپ بے نقاب ہوچکے ہیں۔عمران خان اپنی اناکے بت توڑ دیں ۔

خان صاحب آپ نے اسکروٹنی کمیٹی کوجواب دینامناسب نہ سمجھا۔ہرممبرکاآئینی حق ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالے ۔عمران خان بنی گالہ کی پہاڑی سے اتر کرعوام کادکھ محسوس کریں ۔

عمران نیاز ی اب آپ لوگوں کے گھروں میں گھس گئے ۔کہتے ہیں بچوں کی شادیاں نہیں ہوسکتیں ۔سکول نہیں جاسکتے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ عمران خان عوام کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکاہے ۔

تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی ،آپ کوتکلیف کس بات کی ہے چارسال بھوک پیاس کے سوا کیادیا۔عمران خان کوبہت پہلے مشورہ دیاتھااپنی اناتوڑ دیں۔