جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کو اپنے بولر کی وجہ سے اضافی رنز دینا پڑ گئے تاہم بولر بھارتی بولر نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے الٹا امپائر سے الجھ پڑا۔
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان رانچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقی اننگز کے 48ویں اوور میں بھارتی بولر محمد سراج کا امپائر کے ساتھ الجھنے کا واقعہ پیش آیا۔
ہوا کچھ یوں کہ وکٹ کیپر کی تھرو پھینکنے کے بعد سراج نے جنوبی افریقا کے کھلاڑی ڈیوڈ ملر کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی تاہم گیند وکٹ پر لگنے کے بجائے باؤنڈری لائن کراس کر گئی اور امپائر نے 4 رنز کا اشارہ کر دیا۔
अंपायर वीरेंद्र शर्मा को अंपायरिंग की पाठ पढ़ाते तेज गेंदबाज मोहम्मद सिराज #mohammedsiraj #virendrasharma #umpire #INDvsSA #IndvsSAodi pic.twitter.com/1LyGhtA1O2
— Tarun Singh Verma 🇮🇳 (@TarunSinghVerm1) October 9, 2022
اس فیصلے پر بھارتی بولر ناخوش نظر آئے اور انہوں نے امپائر کے ساتھ الجھنا شروع کر دیا، محمد سراج کے ساتھ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شریاس ائیر بھی احتجاج میں شامل ہوگئے مگر امپائر نے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔
اس اننگز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے مقررہ 10 اوورز میں 38 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور بھارت نے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔