اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جار ی ہیں۔ اس سال 82واں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی سال ہونے کی وجہ سے 82واں یوم پاکستان اور پریڈ منفرد و خاص ہے۔تینوں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے پریڈ کا حصہ ہیں۔آرمرڈکور ، آرٹلری، ایر ڈیفنس انجینئرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامان حرب کے ساتھ پریڈ کا حصہ ہیں، میزائل، یو اے وی پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کی علامت کے طور پر پریڈ کا حصہ ہیں۔اس سال کی ایک اور خاص بات جدید ترین جے ٹین جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ ہے ،جس کے ساتھ ساتھ ایوی ایشن فلای پاسٹ بھی ہو گا۔ ایس ایس جی کے کمانڈوز فری فال کا مظاہرہ پیش کریں گیں ۔جے ٹین جنگی طیارے حال ہی میں پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے کا حصہ بنے ہیں۔ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے،او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکاء کو بھی یوم پاکستان پریڈ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔اس حوالے سے او ای سی کا فلوٹ خصوصی طور پر شامل ہے اس سال یوم پاکستان کا تھیم “شاد رے پاکستان” ہے۔یہ دعائیہ تھیم قومی ترانے کا حصہ “مرکز یقین شاد باد” سے لیا گیا ہےای ایس پی آر نے اس حوالے سے ایک مسحور کن ملی نغمہ بھی جاری کیا ہے اس کے علاوہ قوم اور بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ای ایس پی آر نے مختصر دورانیے کی دو دستاویزی ڈاکومیٹریز بھی جاری کی ہیں۔ دوست ممالک کے دستے بھی پریڈ کا حصہ ہونگے ۔
یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جار ی







