اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکواجاگرکرنےمیں اجلاس کارگرثابت ہوگا،چین دنیا کو یہ بتانےکیلئےشرکت کررہاہے
کہ وہ پاکستان اور مسلم امہ کےساتھ کھڑاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نےہمیشہ خطےمیں امن کےفروغ کی بات کی،
پاکستان کی آزادخارجہ پالیسی کی بنیادرکھ دی،ہمسایہ ممالک کیساتھ امن ہماری خارجہ پالیسی کاحصہ ہے،ہم بھائی چارےکےفروغ کی بات کرتےہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری سےپاکستان معاشی بحران سےنکلےگا، ہم نےاکنامک ڈپلومیسی کوفروغ دیا، پاکستان کومعاشی بحران سےنکالناہے،
سرمایہ کاری سےپاکستان میں غربت میں کمی ہوگی،انصاف کے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا۔









