اسلام آباد(ممتازنیوز )قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا جس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈے، دورانیے اور قانون سازی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کو 21 اکتوبر 2022 تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں اجلاس میں وقفہ سوالات، قانون سازی، توجہ دلاو نوٹس کو زیر بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں حالیہ سیلاب اور عوامی اہمیت کے حامل دیگر امور پر بحث کرائی جائے گی۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وفاقی وزراء، مرتضی جاوید عباسی، سید نوید قمر، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، خالد حسین مگسی، عبدال اکبر چترالی، رانا قاسم نون، چیئرمین پی اے سی نور عالم خان، انجینئر صابر حسین قائم خانی، محمد اسلم بھوتانی، اور روبینہ عرفان نے شرکت کی۔
قومی اسمبلی کا رواں اجلاس کو 21 اکتوبر تک جاری رکھنے کا فیصلہ








