بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مدینہ منورہ میں ہوٹلنگ کے شعبے میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ بارے سیمینار ،جاوید اقبال بٹ کی خصوصی شرکت

مدینہ منورہ(ممتازنیوز) مسجد نبوی سے متصل مدینہ ہملٹن ہوٹل ایک سیمینار منعقدہوا جس میں کمپیوٹر انجینئر جاوید اقبال بٹ وددیگر مقررین نے ہوٹلنگ کے شعبے میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔سیمینار کی میزبانی ہملٹن ہوٹل کے سینئر عہدیدران اسسٹنٹ جنرل منیجر عبدالمحسن اور آپریشن منیجر انجینئر قمر نے کی جبکہ سیمینار میں کمپیوٹر انجینئر جاوید اقبال بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی ،سیمینار کا مقصد ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حوالے سے اس کی افادیت اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس سے پروموشن اور ایڈورٹائزنگ کو جدید اور فوری طور روشناس کر وایاجانا اور اس سے نتائج اخد کر ہوٹل انڈسٹری کی طر ف سے اپنے دنیا بھر آئے کسٹمر کو راغب اور ان سے ہم آہنگ چیزوں کو پیش کرنا اور کم وقت میں بہت سی جگہ پر ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے روشناس کروانا شامل تھا۔