کراچی( ممتازنیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو نے سیلابی پانی کا رخ سندھ سے بلوچستان کی طرف کرنے کے تاثر کو زائل کرنے کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی پیش کش کردی ۔سندھ حکومت چاہے تو دونوں صوبے مل کر غلط فہمیاں دور کرسکتے ہیں ۔گزشتہ روز وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو سے کراچی میں ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا دونوں صوبوں میں سے کسی نے بھی ایک دوسرے کے علاقے ڈبونے کی کوشش کی یہ تاثر دور کرنا ضروری ہے ۔ بلوچستان نہیں چاہتا کہ کٹ لگائے جانے کے حوالے سے سندھ کے بھائیوں کے دل میں کوئی غلط فہمی رہ جائے ۔ وزیرآبپاشی سندھ نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے جذبہ کا خیر مقدم کیا ۔ ملاقات میں سیلاب تباہ کاری اور متاثرین کی آبادکاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر بھی اتفاق ہوا ۔
سیلابی پانی کا رخ سندھ سے بلوچستان کی طرف کا تاثر،وزیراعلیٰ بلوچستان نے جے آئی ٹی بنانے کی پیش کش کردی








