واشنگٹن(نیوز ڈیسک) روسی ہیکنگ گروپ کےسائبر حملے کے بعد امریکا کے متعدد بڑے ہوائی اڈوں کی ویب سائٹس کو مختصر طور پر آف لائن کر دیا گیا۔
ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس (DDOS) حملوں نے اٹلانٹا، شکاگو، لاس اینجلس، نیویارک، فیونکس اور سینٹ لوئس سمیت کئی بڑے امریکی شہروںکے ہوائی اڈوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا ، DDOS حملے میں ویب سائٹ کو ٹریفک سے بھر کر اسے آف لائن کردیا جاتا ہے.
ہوائی اڈے کی ویب سائٹس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب روس نواز ہیکنگ گروپ جوKillNetکے نام سے جانا جاتا ہے نےامریکی ایئرپورٹس کی سائٹس کی فہرست شائع کی اور اپنے پیروکاروں کو ان پر حملے کی ترغیب دی.
DDOS حملوں نے صرف ہوائی اڈوں کی عوام تک رسائی والی ویب سائٹس کو متاثر کیا، جو پرواز اور خدمات کی معلومات فراہم کرتی ہیں اور آپریشنز پر کوئی اثر نہیں ڈالتیں۔









