بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوابزادہ گزین مری کے خلاف لیویز اسٹیشن کوہلو میں اغوا کا مقدمہ درج

کوہلو(ممتاز نیوز)نوابزادہ گزین مری کے خلاف لیویز اسٹیشن کوہلو میں اغوا کا مقدمہ درج ۔ ایف آئی آر نواب جنگیز مری کی مدعیت میں کروائی گئی ہے ۔ ایف آئی آر دس اور گیارہ اکتوبر کی درمیانی شب درج ہوئی ۔ اغوا ، ڈکیتی اور رہزنی کی دفعات کو ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے ۔ پانچ دیگر افراد ماما علی ، صدیق ، مسعود ، کریم اور نعمت کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں ایک شخص کو حبس بے جا میں رکھنے اور ایک پک اپ وین اور 29 اونٹ چوری کا الزام ہے ۔ واقعہ 8 اکتوبر کو کاہان میں پیش آیا ۔ واضح رہے کہ ایف آئی آر میں نامزد نوابزادہ گزین ، مری قبیلہ کے سربراہ نواب جنگیز مری کے بھائی ہیں ۔ نوابزادہ گزین مری عرب امارات سے 18 سالہ جلا وطنی ختم کرکے 2017 میں وطن واپس آئے تھے ۔