بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر اسرار ترین اوربی اے پی رہنما خالد مگسی کی ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اسرار ترین اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔
واضح رہے گزشتہ روزخالد مگسی نے حکومتی اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت میں جو لوگ بیٹھے ہیں یہ سارے عمران خان کو نکالنے آئے تھے، اب سب وزارتوں کی لالچ پڑ گئے ہیں، اتحادیوں کو مشورہ ہے بہتر ہے سارے استعفیٰ دیدیں۔