جدہ(ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمداور جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین نے کہاہے کہ نوازشریف نے یہ درست کہاہے کہ ان سے انتقام کے لئے ملک بھٹہ بٹھادیا گیااور انہیں سنائی جانے والی سزا بھی انصافی پر مبنی تھی۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور ان کے پاس ملک کی ترقی کے حوالے سے ویژن موجود ہے، بدقسمتی سے ماضی میں ان کے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی، عمران خان کو آگے لانے کے لئے نوازشریف کوسزادلوائی گئی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک کو ہرسطح پر بہت نقصان ہوا ہے،معیشت ہو یا بین الاقوامی تعلقات ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہوا۔سعید احمداور ملک منظور حسین نے کہاکہ نت نئے تجربات نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی حقیقی سیاسی قیادت کو پھر سے موقع دیا جائے۔عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف فارن فنڈنگ کا مقدمہ درج ہونے کاخیرمقدم کرتے ہوئے (ن)لیگ سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ فارن فنڈنگ دراصل ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کا معاملہ ہے اس مقدمے کو جلد نمٹایا جانا چاہیے اور ذمہ داروں کو سزاملنی چاہیے۔
نوازشریف کیساتھ ناانصافی کا ملک کو نقصان ہوا،فارن فنڈنگ کیس میں ملزمان کو سزاملنی چاہیے، شیخ سعید احمد،ملک منظور حسین








