ملتان (ممتاز نیوز) جنسی مقاصد کےلئے سانڈے کا تیل بیچنے والے دو اتائی حکیموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے ۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ دو اتائی حکیم گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کی دیوار سے ملحقہ فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے گرد ہجوم اکٹھا کر کے جنسی مقاصد کےلئے سانڈے کا تیل فروخت کر رہے ہیں جس سے راہگیروں کے جذبات مجروح ہونے کے ساتھ ساتھ سڑک پر رش کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت میں رکاوٹ درپیش ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوافراد زاہد حسین اور محمد فیصل کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضےسانڈے کے تیل کی 12عدد چھوٹی شیشیاں برآمد ہوئیں ۔ بعض ازاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں عوام الناس کے جذبات مجروح کرنے اور شاہراہ عام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی دفعات شامل کی گئیں ۔










