بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنٹورس مال آتشزدگی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

وفاقی دارالحکومت میں قائم سنٹورس مال میں آتشزدگی کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق سنٹورس مال کا فائراینڈ سیفٹی پلان سی ڈی اے کے قانون کے مطابق نہیں تھا، پاکستان بلڈنگ کوڈ کے مطابق سنٹورس مال کو این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا۔
ایم سی آئی فائرایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے 2016 سے مسلسل نوٹس جاری کئے گئے، جسے مال کی انتظامیہ نے نظر انداز کیا اور اثرو رسوخ استعمال کیا۔ سنٹورس مال نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بھی سی ڈی اے میں جمع نہیں کروایا۔
اُدھر سنٹورس مال کی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس حوالے سے کل قانونی ٹیم سے بات چیت کر کے موقف دیا جائے گا۔