اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نیوی کی بحریہ یونیورسٹی ملک میں جدت اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے نئی نسل میں تحقیق کے کلچر کو پروان چڑھا رہی ہے۔ یونیورسٹی کی یہ کاوش ملک میں اعلیٰ سطح کے محققین پیدا کرنے میں نہایت نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہے جس کی عمدہ مثال حال ہی میں امریکہ کی سٹین فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں بحریہ یونیورسٹی کے 3 محققین کا شامل ہونا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کو ریاضی کے شعبے میں جبکہ ڈاکٹر کاشف نصیر قریشی اور ڈاکٹر عمران میمن کو کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ ان محققین کو یہ اعزازات مقالہ جات کے حوالہ جات 2021 میں اپنی گرانقدر خدمات کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ بحریہ یونیورسٹی محققین کو تحقیق، جدت اور کمرشلائزیشن کیلئے نہایت سازگار ماحول فراہم کرتی ہے جس کی بدولت محققین بین الاقوامی سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
بحریہ یونیورسٹی کے 3محققین نامور سائنسدانوں کی فہرست میں شامل







