واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےکہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے دی جانے والی کروڑوں ڈالرز میں مبینہ کرپشن اور لوٹ مار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ایک صحافی کے سوال کیا کہ پاکستان کوسیلاب زدگان کی امداد کے لئے کروڑوں ڈالر دیئے گئے جہاں صوبہ سندھ میں مبینہ کرپشن اور لوٹ مار کی رپورٹس سامنے آئی ہے جس پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سارے معاملے پر ہم نے گہری نظر رکھی ہےاور یو ایس ایڈ کے نمائندے اب مقامی حکومتوں کے ساتھ ملکر اس امداد کی کڑی نگرانی کررہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا سیلاب زدگان کیلئے دی گئی کروڑوں ڈالرز کی امداد میں سندھ مین کرپشن اور لوٹ مار پر بھی تبصرہ۔ کہتے ہیں یو ایس ایڈ کے نمائندے مقامی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس امداد کہ سخت نگرانی کر رہے ہیں pic.twitter.com/QwxvUzZh7m
— Jahanzaib Ali (@JazzyARY) October 12, 2022








