منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فوادچودھری کا ردعمل سامنے آگیا۔
24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ شہباز شریف اورحمزہ شریف کے سر پرُواری، عدالتی نظام کے عوام کے منہ پر ایک اور طمانچہ 14 ہزاراکاؤنٹس پر عرق ریزمحنت کے اور فُول پروف مقدمہ یہ پاکستان کے لوگوں کے پیسے ہیں ایک طرف سیلاب زدگان کیلئے پیسے مانگ رہے ہیں دوسری طرف ایک خاندان اربوں روپے کھا گیا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 12, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ شہباز شریف اور حمزہ شریف کے سر پر واری، ساتھ ہی انہوں نے قرار دیا کہ یہ عدالتی نظام کا عوام کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 14 ہزار اکاؤنٹس پر عرق ریز محنت ہوئی اور فول پروف مقدمہ تھا، یہ پاکستان کے لوگوں کے پیسے ہیں، ایک طرف سیلاب زدگان کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، دوسری طرف ایک خاندان اربوں روپےکھا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہوگئے ہیں۔
اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنادیا ہے۔









