بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بحال کرنے کی تحریک منظور

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی نواب زادہ افتخار خان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نام سے بحال کرنے کی تحریک پیش کردی ۔قومی اسمبلی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ بحال کرنے کی تحریک منظور کرلی ۔نواب زادہ افتخار نے کہا کہ سابقہ حکومت نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھ دیا تھا۔ نواب زاد افتخارنے مزید کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا تھا۔