بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخ سعیداحمد،ملک منظوراعوان،جاویداقبال بٹ کی امریکی ایئرپورٹ پر اسحاق ڈارکیخلاف پی ٹی آئی کے حامیوں کی نعرےبازی کی مذمت

جدہ /مدینہ منورہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد، جنرل سیکرٹری ملک منظور اعوان اور مدینہ منورہ کے صدر جاویداقبال بٹ نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے امریکی ایئرپورٹ پرپہنچنے پروہاں موجود پی ٹی آئی کے حامیوں کی ہلڑبازی اور نعرے بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ طرز عمل ملک اور قوم کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔جمعرات کو اس واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار ایک تجربہ کار ماہر معیشت ہیں جو دلدل میں پھنسی ملکی معیشت مستحکم بنانے کیلئے کوشاں ہیں ، عمران خان اور ان کے پیرو کاروں کو ڈر ہے کہ اسحاق ڈار جیسا منجھا ہوا ماہر معیشت اگر اگلے 5 ماہ میں روپے کی قدر میں اضافہ اور مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح میں کمی لے آیاتوہماری سیاست تبا ہ ہوجائے گی اسی لئے وہ آئے روز اوچھی حرکتیں اور پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ شیخ سعید احمد، ملک منظور اعوان اورجاویداقبال بٹ نے کہاکہ خیبر پختون خوا میں تحریک انصاف کی 10 سالہ حکومت نے صوبے کو ڈیفالٹ کردیا جس پر انہیں صوبے کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے اعظم سواتی کے ریاستی ادارے کے خلاف ٹویٹ کی بھی مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن محب وطن جماعت ہے اور موجودہ اتحادی حکومت نے داخلہ اور خارجی محاذ پر بے شمار کامیابیاں سمٹی ہیں۔