بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گلوکار علی ظفر کے گانے بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ پر پہنچ گئے

ممبئی: معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ پر پہنچ گئے۔

بھارت کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے علی ظفر کے گانے پر بنائی گئی ایک ڈانس ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس کے بعد بھارتی خواتین کی جانب سے علی ظفر کے گانوں پر بنائی گئی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہیں۔

ali zafar spotify

علی ظفر کے مشہور گانے ’سجنیا‘ پر بھارتی خواتین خوب ڈانس ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔

 

اِن ویڈیوز کو گلوکار نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہیں۔

دوسری جانب علی ظفر کا گانا ’جھوم‘  بھارت میں میوزک ایپ اسپاٹی فائی پر اس وقت ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل ہے جبکہ گانا ’سجنیا‘ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔