اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب کے سیکرٹری محکمہ خوراک نادر چٹھہ کو گزشتہ روز 12اکتوبر کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن نمبر ایس آئی ٹو 2022ء (اے) جاری کر کے انکے عہدے سے ہٹا دیا اور انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب کو رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا۔ اسی نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر وجیہہ اللہ کندی سیکرٹری لٹریسی اینڈ نارفارمل بنیادی تعلیم ڈیپارٹمنٹ کو سیکرٹری محکمہ خوراک پنجاب کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ اسی نوٹیفکیشن کے تحت مسٹر الطاف بلوچ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ جنوبی پنجاب کو فوری طور پر ٹرانسفر کر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عامر کریم خان ایڈیشنل سیکرٹری (پولیس) ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکرٹری خوراک پنجاب نادر چٹھہ کا ٹرانسفر آرڈر اگلے ہی روز منسوخ
Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20








