اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج ایک روزہ دورے پر سندھ روانہ ہوں گے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر اورپی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی سمیت مرکزی و صوبائی ذمہ داران عمران خان کا خیرمقدم کریں گے ۔عمران خان آج کراچی میں بھرپور دن گزاریں گے۔ دورۂ سندھ کے دوران عمران خان بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ملاقات کریں گے ۔تحریک انصاف سندھ اور کراچی کے ذمہ داران بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کریں گے ۔عمران خان کراچی میں وکلاء اور شعبۂ قانون سے وابستہ افراد کے بڑے کنونشن سے مخاطب ہوں گے۔صحافیوں اور اہلِ قلم و دانش کے ساتھ خصوصی نشست بھی چیئرمین تحریک انصاف کے شیڈول میں شامل ہیں۔دن کے اختتام پر عمران خان کراچی میں اجتماعِ عام سے تاریخی خطاب کریں گے ۔دورۂ کراچی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ایک روز ہ دورے پر کراچی روانہ ہونگے








