اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار تین ملکی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ محمد نواز، حیدر اور حارث نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے میچ کا شاندار اختتام کیا۔
شہباز شریف نے اگلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بابر الیون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Congratulations to Team Pakistan 🇵🇰 🏏 for a great series win. And what an amazing finish today with Nawaz, Haider & Harris playing significant role. All the best to Babar-11 for the upcoming T20 World Cup.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 14, 2022
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والی تین ملکی سیریز میں پاکستان نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔









