پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کو پنجاب کابینہ میں نئی ذمہ داری دے دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ہاشم ڈوگر کو وزیر آبپاشی مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ہاشم ڈوگر کو نئے ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا۔ نئے قلمدان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
2008 میں میرے بڑے بھائ نے PPP کو خیرباد کیا تھا اور 2011 میں پی ٹی آی میں شامل ہو گئے۔ 2013 میں پی ٹی آی کی طرف سے الیکشن لڑا تھا۔ ہمارا خاندان مکمل طور پہ انشاللہ خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ میں چئیرمین اور سی ایم پنجاب کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک بار پھر اعتماد کیا
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) October 14, 2022









