بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نور محمد مسکانزئی نےبطورچیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سود کے خلاف اہم فیصلہ دیا تھا

 

اسلام آباد:قاتلانہ حملے میں شہیدہونے والے وفاقی شرعی عدالت اوربلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس  نور محمد مسکانزئی نے سود کے خلاف اہم فیصلہ دیا تھا جبکہ انہوں نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کے معاملے کی بھی سماعت کی۔ سینئرتجزیہ نگاراوریا مقبول جان نےاپنے ایک ٹویٹ میں شہید نور محمد مسکانزئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھاکہ نور محمد مسکانزئی نے بطور چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سود کے خلاف عظیم فیصلہ دیا تھا ،ان کے سامنے ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف مجھے ایک سال پیش ہونے کی سعادت ملی اور ان کی دلچسپی سے قوم کو اس غلیظ قانون  سے آگاہی ملی ۔