بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی طبیعت اب کیسی؟ کونسی بیماری میں مبتلا ؟ سفارتی ذرائع کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن : ہیوسٹن کی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی خیروعافیت سے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن کی جیل میں قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے۔ پاکستان سفارتکار نے ہیوسٹن کی جیل میں عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔پاکستانی قونصل جنرل نے کونسلر رسائی کے تحت عافیہ صدیقی سے ملاقات کی ہے۔قونصل جنرل ابرار ہاشمی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں کسی قسم کی بیماری نہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل کونسل رسائی کے تحت مہینے میں ایک مرتبہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کرتے ہیں ۔