واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ دیا۔نجی ٹی وی کے
نمائندہ کے مطابق امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے پاکستان کو لپیٹ میں لیا۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہےکہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔








