بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب سے متاثرہ شخص کی آرمی چیف سے مدد اپیل، جنرل باجوہ کا فوری مدد فراہم کرنے کا حکم

راولپنڈی: قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب متاثرہ جانب گل محمد کی پکار پر آرمی چیف کا فوری مدد کا حکم دیدیا۔ آرمی چیف کی ہدایت پر جانب گل کے گائوں فتح علی بلیدی میں پاک فوج کے جوان امدادی سامان لے کر پہنچ گئے۔جانب گل نے ویڈیو پیغام کے ذریعے آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی ۔آرمی کے جوانوں نے گاؤں کے تقریباً دو سو افراد کیلئے گرم ملبوسات مہیا کیے اور اسکے علاوہ 50 ٹینٹس ، 100 راشن بیگز اور 50 کمبل بھی تقسیم کیے ۔گائوں فتح علی بلیدی میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔آرمی کے قائم کردہ کیمپ میں ماہرین نے 121 افراد کا چیک اپ کیا اور ادویات بھی فراہم کیں۔