اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسدعمر نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان اور اسکی جوہری صلاحیت کے حوالے سے نہایت اشتعال انگیز بیان پراپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپئن کمیٹی کی ریسیپشن کے دوران پاکستان کیلئے ”ہم آہنگی سےمحروم جوہری صلاحیت کا حامل ملک“ کی تعبیر استعمال کی ،کیا بائیڈن ہم آہنگی سے محروم جوہری صلاحیت کے حامل ملک کی تعبیر امریکہ کیلئے استعمال کررہے تھے،انہوں نے کہاکہ شیشے کے گھروں میں مقیم ممالک کو دوسروں کی جانب پتھر اچھالنے سے پہلے سوچنا چاہئے، آخرکار انکی جماعت گزشتہ صدارتی انتخاب چرانے اور آئین کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعاقب میں ہے،واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ رات ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں کہاکہ پاکستان کے جوہری ہتھیار بے قاعدہ ہیں ،پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہوسکتاہے
شیشے کے گھروں میں مقیم ممالک کو دوسروں کی جانب پتھر اچھالنے سے پہلے سوچنا چاہئے،اسد عمرکاامریکی صدر کے بیان پرردعمل








