بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا دورہ امریکا، اہم ملاقاتوں کی تفصیل جاری

واشنگٹن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکاکے دوران اہم ملاقاتیں کی ہے۔ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ رامین تولوئی اور ڈونلڈ لو  واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے اسحاق ڈار سے ملنے آئے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر یکجہتی کا اظہار کیا۔امریکہ کی طرف سے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کی کوششوں میں تعاون کیا جائے گا۔

علامیہ کے مطابق اسحاق نے امریکی نائب وزیر خارجہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔  وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےآئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مشرق وسطی جہاد ازور سے ملاقات کی ۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایم ایف ڈائریکٹر نےسیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی کا اظہارکیا۔آئی ایم ایف کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں سی ای او سعودی ترقیاتی فنڈ سلطان عبدالرحمن المرشد سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔سعودی ترقیاتی فنڈ کے آئندہ دورہ پاکستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کیس جائے گا۔سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او نے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور عالمی بینک کے اعلی سطح کے وفد کے درمیان مذاکرات جاری ہے۔ عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر اور برطانوی وزیر اعظم کے نمائندے نیگل کیسے نے شرکت کی۔ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ۔سیلاب کے اثرات سے نمٹنے کے لیئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔اسحاق ڈار نے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کیلئے مناسب سپورٹ کا مطالبہ کر دیا ۔راونڈ ٹیبل میں دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور ملکوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں برطانوی وزیر مملکت برائے کامن ویلتھ ویکی فورڈ سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے سیلاب کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کی جانب سے امداد پر شکریہ ادا کیا۔خصوصی اسکیم کے تحت پاکستان سمیت ترقی پزیر ممالک کیلئے تجارت میں آسانی کو بھی سراہا ۔برطانوی وزیر نے مشکل وقت میں پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔