بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہسپتال کی چھت پر انسانی لاشوں کامعاملہ، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ہیڈ آف اناٹومی کا ردعمل بھی آگیا، ذمہ داری ایدھی اور پولیس پر ڈال دی

ملتان (ویب ڈیسک) ہسپتال کی چھت پر انسانی لاشیں رکھے جانے کے معاملہ پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ہیڈ آف اناٹومی پروفیسر ڈاکٹر مریم اشرف کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے ذمے داری لینے کے بجائے پولیس اور ایدھی فاونڈیشن پر ڈال دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے بھیجی جانے والی لاشوں کو چھت پر موجود کمروں میں رکھا جاتا ہے، ہم نے ڈی کمپوز ہونے والی لاشوں کی تدفین کے حوالے سے فلاحی ادارے سے بات کی لیکن انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تدفین کی جگہ باقی نہیں بچی اس لیے ہم یہ لاشیں وصول نہیں کر سکتے۔

ان کاکہناتھاکہ پولیس کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کیوں کہ ایس او پیز کے مطابق جس تھانے سے لاش آتی ہے، پروسیجر کے بعد اسی تھانے کو وہ لاش واپس لینے ہوتی ہے اور اسی یونین کونسل میں تدفین ہوتی ہے۔سربراہ شعبہ اناٹومی ڈاکٹر مریم نے چھت پر رکھی ہوئی لاشوں کی بڑی تعداد سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں صرف 4 لاشیں موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد بھی لاشیں ان کے پاس آتی ہیں اور بعض اوقات لاشیں مکمل شکل میں نہیں ہوتی اور اعضاء الگ الگ ملتے ہیں ایسے میں یہ تاثر جا سکتا ہے کہ یہ کافی ساری لاشیں پڑی ہوئی ہیں، سرد خانے کا انفراسٹرکچر بہتر ہوجائے تو ایسے حادثات نہیں ہوں گے۔