سلام آباد:پاکستان سے متعلق بیان پر سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے 2 سوالات پوچھ لیے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو بائیڈن کے بیان پر 2 سوالات ہیں، کن معلومات کی بناء پر جوبائیڈن ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیر ضروری نتیجے پر پہنچے؟ جب کہ میں وزیر اعظم رہنے کے بعد جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے، امریکہ کے برعکس جو جنگوں میں ملوث رہا ہے دنیا بھر میں پاکستان نے نیوکلیئرائزیشن کے بعد کب جارحیت کا مظاہرہ کیا؟۔
I have 2 Qs on this: 1. On what info has @POTUS reached this unwarranted conclusion on our nuclear capability when, having been PM, I know we have one of the most secure nuclear command & control systems? 2. Unlike the US which has been involved in wars https://t.co/nkIrlekBxQ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
عمران خان نے کہا کہ بائیڈن کا یہ بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے دعوؤں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے، کیا یہ “ری سیٹ” ہے؟ اس حکومت نے نااہلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، میری سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ یہ حکومت ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے جانے اور اپنے لیے این آر او کے ذریعے وائٹ کالر مجرموں کو ملک کو لوٹنے کا لائسنس دینے کے ساتھ ہماری قومی سلامتی سے بھی مکمل طور پر سمجھوتہ کر لے گی۔
My greatest worry is that apart from leading us to economic ruin &, with NRO2 for themselves, giving a license to white collar criminals to plunder the country, this govt will also end up completely compromising our national security.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 15, 2022
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے، ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا حوالہ اس وقت دیا جب وہ روس، چین کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس دوران جو بائیڈن نے الزام عائد کیا کہ میراخیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔









