بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب پولیس کا 40 لاکھ روپے کا مرچوں والا اسپرے خریدنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) جلسے جلوسوں اورمشتعل ہجوم سے نمٹنے کےلئے پولیس نے انٹی رائٹ فورس کو مضبوط کرنے کافیصلہ کرلیا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹی رائٹ فورس کے لئے18کروڑکا سامان خریدا جائےگا۔

پولیس حکام کے مطابق سوا3کروڑکی 100 آنسوگیس کی بندوقیں لی جائیں گی، زہریلی گیس سے بچنے لئے 3کروڑ کے 1ہزار ڈبل فلٹر والےماسک خریدے جائیں گے۔
3کروڑ60لاکھ کے3ہزارحفاظتی لباس کی خریداری ہوگی۔ 3کروڑ30لاکھ کی تین ہزار پلاسٹک شیلڈزخریدی جائیں گی۔ 2کروڑ40 لاکھ کے3ہزار ہیلمٹس.40لاکھ کے 2ہزار بانس کےڈنڈے خریدے جائیں گے۔

مشتعل ہجوم سے نمٹنے کےلئے40لاکھ روپے کالی مرچوں کی سپرے خریدی جائے گی۔ انٹی رائٹ فورس کی اشیا کی خریداری کےلئے رواں ماہ ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔