بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئندہ وزیراعظم شہباز شریف ہونگے: منظو ر وسان کی پیشگوئی

کراچی(نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر زراعت سندھ منظور وسان نے شہباز شریف کے آئندہ وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کردی۔ایک بیان میں منظور وسان نے ایم کیو ایم اور (ق) لیگ سے متعلق بھی پیشگوئی کی کہ پی ٹی آئی حکومت کے اتحادیوں نے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے،

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق)23 اور24 مارچ کے بعد حکومت سےالگ ہوکر اپوزیشن میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ 28 مارچ سے قبل عمران خان کے دن پورے ہونے والے ہیں، ان کو جیل بھیجنے کی تیاریاں ہورہی ہیں

اور انہیں اڈیالہ جیل یا خیرپور سینٹرل جیل میں رکھا جائے گا۔عدم اعتماد سے متعلق انہوں نے کہا کہ ممکن ہے عدم اعتماد کے بعد نگراں حکومت تشکیل دی جائے۔

منظور وسان نے کہا کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم شہباز شریف بنیں گے جس کے بعد عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔