بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خصوصی افرادہماری توجہ کے مستحق ہیں، ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)انسانوں کی فلاح وبہبود سے بڑی کوئی خدمت نہیں ،اسلام دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔ خصوصی افراد ملک و قوم کا قیمتی آثاثہ ہیں،ان کی زندگی آزمائشوں سے عبارت ہے ،باعث تعظیم ہیں وہ لوگ جو نابینا پن،بہرہ پن ،قوت گویائے سے محرومی یا کسی معذوری کے باوجود محنت اور لگن سے معاشرے میں اپنا مقام پیدا کرتے ہیں ۔اور اپنے ساتھ اپنے اہل خانہ کی کفالت کا فریضہ بھی ادا کرتے ہیں ۔خصوصی افراد کی سرپرستی اور ان کی خدمت دنیا و آخرت سنوارنے کا ذریعہ ہے ۔”یوم سفید چھڑی “نابینا افراد کی معذوری سے پیدا شدہ مشکلات بارے عوام میں شعور آگاہی کا دن ہے ۔ خصوصی افرادہماری توجہ کے مستحق ہیں،ہمیں اپنے اردگرد بسنے والے معذور خواتین وحضرات کی سرپرستی کرنا چاہئے ۔تاکہ یہ لوگ باعزت طور پر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی ضروریات پوری کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین قمر جہاں فاو نڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر نے نابیناو ں کی نمائندہ تنظیم ”وائس آف اسپیشل پرسنزپاکستان “کے زیر اہتمام ”یوم سفید چھڑی“کے حوالے سے فیض الاسلام کمپلیکس ہال ،فیض آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو ) میڈم زرمینہ ، نے کی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن تابندہ سلیم ،صدر وائس آف اسپیشل پرسنز نبیل ستی ،صدرلائنز کلب مطلوب پراچہ،سی ای او فیب پاکستان سہیل اے سیٹھی ،صدرسٹی لائینز کلب میجر عبدالعزیز ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرزا اکرم ،سابق ڈائریکٹراسپیشل ایجوکیشن عبدالمنان،سید وجیح الحسن شاہ ،میڈم سعدیہ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نابینا مرد و خواتین میں سفید چھڑیاں اوردیگر انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ اسلام نے حقوق العباد کی ادائیگی کا حکم دیا ہے ۔ہم سب کو اس جانب دھیان دینا ہوگا ۔غریب و نادار افراد کی امداد کرکے ہم انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کر سکتے ہیں ۔ نبیل ستی نے نابیناخصوصی افراد کو باعزت روزگار کی فراہمی کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ لائق ستائش ہے ۔ میجر عبدالعزیز نے کہا کہ ہم مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس لگاتے ہیں ،جہاں بیسوں افراد کو مفت میڈیکل چیک اپ اور مستحقین کے لیے ادویات کی سہولت دی جاتی ہے ،ہمارا خدمت عامہ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، خصوصی افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں اس لئے ان کی ہرممکن امداد ہماری اولین ترجیح ہے ۔وائس آف اسپیشل پرسنز کے صدر نبیل ستی نے کہا کہ ہم اپنے کمیونٹی کے افرادکو باعزت روزگار کی فراہمی کا عزم لئے ہوئے ہیں ۔ہم لوگ بنیائی سے محروم ہونے کے باوجود محنت سے اپنا نظام زندگی چلانے کی جدوجہد کرتے ہیںنابینا خواتین و حضرات کوروزگار دلانے کےلئے ہم اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔تنظیم کے فنانس سیکرٹری سید وجیح الحسن شاہ نے تنظیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم خصوصی افراد کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔ہمارا مقصدنابیناو ں کو روزگار کی فراہمی ہے ،ہماری خوش قسمتی ہے کہ مخیرحضرات ہماری تنظیم سے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں