اسکول یونیفارم میں سڑک کنارے بیٹھے دو کمسن بھائیوں نے ویڈیو نے دہلا دیے۔
سوشل میڈیا پر اسکول یونیفارم میں بیٹھے بچوں کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول سے فیس کی عدم ادائیگی پر نکالے جانے پر سڑک کنارے دونوں بھائیوں بیٹھے ہوئے ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ ’اسکول کیوں نہیں گئے تو جواب ملا کہ تین ماہ سے فیس جمع نہیں کروائی اسی لیے اسکول والوں نے نکال دیا ہے ہم پاپا کو بتا کر پریشان نہیں کرنا چاہتے۔‘
بچے کہتے ہیں کہ ’جب چھٹی ہوجائے تو گھر چلے جائیں گے۔‘
ابو PIA میں تھے انہوں نے نکال دیا اور فیس نہ دینے کیوجہ سے اسکول نے ہمیں
ابو بیمار ہیں وہ پریشان نہ ہوں اس لئیے گھر نہیں گئے اور یہاں بیٹھے ہیں 😢
اگر کسی کے پاس ان بچوں کی تفصیلات ہیں تو پلیز شئیر کریں 🙏 pic.twitter.com/leVbQhw7W6— Syed Kousar Kazmi (@SyedKousarKazmi) October 15, 2022
دونوں بھائیوں نے بتایا کہ ’والد پی آئی اے میں ہوتے تھے لیکن انہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے اور ہم اپنے بیروزگار والد کو پریشان نہیں کرنا چاہتے۔
اسکول فیس نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بھائی روز صبح اسکول کے لیے نکلتے ہیں اور سڑک کنارے بیٹھ کر چھٹی کے ٹائم کا انتظار کرکے واپس گھر روانہ ہوجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو اسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔









