بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فضل الرحمان کی کوششوں سے آصف زرداری کی ایم کیو ایم وفد سے ایک اور ملاقات طے ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فضل الرحمان کی کوششوں سے آصف زرداری کی ایم کیو ایم وفد سے ایک اور ملاقات طے ہوگئی۔

بلاول بھٹوزرداری اورآصف علی زرداری نے ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔آصف زرداری نے خالد مقبول کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم کے وفد کی آصف زرداری سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملاقات کا امکان ہے۔آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے کہاکہ اسلام آباد آئیں یہاں معاملات طے کریں گے ۔