پاکستان مسلم لیگ(ض) کے سربراہ محمداعجازالحق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ،
دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورتحال، خصوصاََ اتوار کوہونیوالے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی۔
اس موقع پر اعجازالحق نے کہا کہ امیدہے یہ ضمنی انتخابات بھی 17جولائی کی طرح صاف وشفاف ہونگے،
امریکی صدر کابیان انتہائی تشویشناک اورموجودہ حکومت کی نااہلی، خارجہ پالیسی کی کمزوری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کاکردار بہت اہم ہے،جلدبازی کی بجائے بہترین حکمت عملی کیساتھ متفقہ لائحہ عمل اختیارکرناہوگا،
حکومت سیلابی صورتحال سے بھی صحیح نمٹنے میں ناکام رہی، فوری الیکشن ہی تمام مسائل کاحل ہیں،
یہ کیسی جمہوریت ہے کہ حکومت صاف وشفاف الیکشن سے فرار چاہتی ہے،
عمران خان نے کہا کہ عوام ملک میں مہنگائی وبیروزگاری سے پریشان ہیں، لوگ موجودہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں،
کراچی سمیت ہم نے جہاں ایک ایک ماہ میں دو، دو جلسے بھی کیے تولوگ پہلے سے زیادہ آئے،
جوبائیڈن کابیان امپورٹیڈ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے،
ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈکنٹرول سسٹم ہے،
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک بھرمیں ضمنی الیکشن ہم جیتیں گے، یہ عوامی ریفرنڈم ہوگا،
چندروزقبل اعجازالحق کی چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات ہوئی اورملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
اعجازالحق کی عمران خان سے ملاقات،سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن پر بات چیت








